بوڑھی والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے کو شامل تفتیش کرلیا گیا
صادق آباد: (22 جولائی 2020) بوڑھی والدہ پر تشدد کرنے والے بد بخت بیٹے کی عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد شامل تفتیش کر لیا گیا۔ ملزم ارسلان اور اہلیہ بسمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور ہوئی ہے۔
بوڑھی والدہ پر تشدد کے مقدمے میں بیٹے ارسلان اور اس کی بیوی بسمہ نےعدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے جس کی روبکار پولیس کو موصول ہوچکی۔عدالت نے ملزمان کو 6 اگست تک گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ملزم ارسلان نے عبوری ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہوتے ہوئے اپنے ناقابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی والدہ ،پورے پاکستان اور پوری دنیا کی ماؤں سے اپنے فعل کی معافی مانگتا ہوں۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کاکہنا ہے کہ ہم نے فوری رسپا نس کیا ،تحقیقات کےبعد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

Comments
Post a Comment